نیا فیچر اب صارفین کو اسٹیکرز کے طور پر تصاویر بھیجنے کے قابل بناتا ہے۔


جب بھی کوئی صارف اسٹیکر بھیجنا چاہے گا، اسٹیکر کے آپشنز پر مشتمل پینل پر ایک ایڈ سائن کے ساتھ ایک نیا بٹن نمودار ہوگا۔

واٹس ایپ نیوز ٹریکر نے رپورٹ کیا کہ "بٹن تیزی سے آپ کے کمپیوٹر پر کسی تصویر سے اسٹیکر بنانے کی اجازت دیتا ہے۔"


مزید یہ کہ صارفین اپنی تصاویر کے ساتھ اس بٹن کے ساتھ اسٹیکرز بھی بنا سکتے ہیں جو ڈرائنگ ایڈیٹر انٹرفیس میں بھی شامل کیا گیا ہے۔


یہ فیچر اب صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے لیکن اگر وہ اب بھی واٹس ایپ ویب کے اپنے موجودہ ورژنز پر فیچر نہیں ڈھونڈ پاتے ہیں تو انھیں نئی اپ ڈیٹ کا انتظار کرنا پڑے گا۔