!اسلام علیکم
اللہ تعالی نے انسان پر بے شمار انعامات فرمائے ہیں اور خود اس کا اظہار فرمایا ہے کہ اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو ان (کی گنتی) کا احاطہ نہیں کرسکتے (ابرہیم:34) انہی نعمتوں میں سے اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اللہ تعالیٰ کا کلام ہے یعنی قرآن مجید جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے عنایت فرمائی لیکن افسوس اس بات کا ہے آج انسان نے خصوصاً ہم مسلمانوں نے اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی ناقدری کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ جو نعمت جس قدر عظیم ہوتی ہے اس کے شکر کے تقاضے بھی اتنے ہی بڑے ہوتے ہیں اگر اس کی ناقدری کی جائے تو پھر اس کی سزا بھی اسی قدر بڑی ہوتی ہے جیسا کہ اللہ تعالی کے ارشاد کا مفہوم ہے ’’اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں ضرور بالضرور تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا اور اگر میری ناشکری کرو گے تو پھر (یاد رکھو) میرا عذاب بھی بہت سخت ہے (ابراہیم:7 )۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس قرآن کو چھوڑنے کی وجہ سے ہم مسلمان دنیا میں ذلیل و خوار ہیں ۔ہمیں اپنی ذلت و رسوائی کے اسباب کا بھی بخوبی علم ہے لیکن ہم ان اسباب کو دور کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مطلع فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب (قرآن کی اتباع) کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بلندیاں عطا فرمائیں گے اور بہت سے لوگوں کو (اس سے اعراض کی وجہ سے) پست و ذلیل فرمائیں گے (مسلم)۔
قرآن مجید کو پڑھنا سمجھنا اس کی تعلیمات پر خود عمل کرنا اور اس کی تعلیمات کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا اس قدر ضروری ہے کہ اس کے بغیر کوئی بھی انسان نہ دنیا میں صحیح معنوں میں کامیاب زندگی گزار سکتا ہے اور نہ ہی آخرت کی زندگی میں نجات حاصل کرسکتا ہے۔ اس لیے قرآن مجید کو سمجھنا اور اس کا فہم حاصل کرنا ہر انسان اور خصوصاً ہر مسلمان کے لئے واجب ہے۔
ہمیں اس مشابہت سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔
کیا قرآن کا مقصد صرف محفلوں کو سجانا تھا؟
کیا قرآن کا نزول صرف قسمیں اٹھانے کے لیے ہے؟
کیا قرآن کوماننے والوں کا یہ حال ہوتاہے ،جو اس وقت امت مسلمہ کا ہے؟
کیا قرآن صرف ایک لازاول،بے مثال،بے نظیر اور لاثانی کتاب ہی ہے؟
کیا قرآن کا محفوظ ترین ہونا صرف ایک معجزہ کے لیے ؟
کیا بغیر سمجھے پڑھنےقرآن کا حق ادا ہوجاتاہے؟
اگر ان سوالوں کا جواب حقیقت کی زبانی دیا جائے تویقینا'' نہیں''ہے ۔
میں اپنی بات کا اختتام رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث پر کرنا چاہوں گا:
إِنَّ اللَّہَ یَرْفَعُ بِہَذَا الْکِتَابِ أَقْوَامًا وَیَضَعُ بِہِ آخَرِینَ))
[صحیح مسلم:کتاب صلاۃ المسافرین،رقم الکتاب:7،رقم الباب47،رقم الحدیث:1934]
''بے شک اللہ اس کتاب (قرآن)کے ذریعےقوموں کو ترقی دیتے ہیں اوردوسروں(اس پر عمل نہ کرنے والوں) کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔''
اللہ ہمیں قرآن سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

0 Comments
Thanks for reading my blog.