جتنی تعریف کریں عرب کے حکمرانوں کی، جتنی تعریف کریں کم ہے۔ اللّٰہ نے انہیں کتنا بڑا دل دیا۔ اور اللّٰہ نے اس سے زیادہ مال و دولت بھی دیا ہوا ہے۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد، بہت اچھے انسان ہیں، بہت اچھے انسان ہیں۔ ایک بلی کی ویڈیو انہوں نے ٹویٹر پر لگائی، ایک حاملہ بلی، ایک اونچی بلڈنگ پر موجود تھی۔ ذرا غور سے سنیے گا ہی بات میری، اگر وہ بلی اُس بلڈنگ سے نیچے گرتی وہ تو حاملہ تھی اب آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کیا ہوتا۔ لیکن نیچے اللّٰہ نے چار فرشتے بیجھ دیے۔ دو ہندوستان سے تھے، عبدالرشید ناصر اور اشرف اور مراکش کا تھا اور ایک پاکستانی نوجوان عاطف محمود۔ یہ وہاں پر سیلز مین کام کر رہے تھے۔ شیخ محمد نے اپنے ٹویٹر پر 10 ملین لوگوں سے یہ ویڈیو شئیر کی۔ کہ دیکھیں، کتنا بہترین، کیا انسانیت ہے، شیخ صاحب کتنے نیک انسان ہیں، ان کا دل کتنا نرم ہے، بڑا خوبصورت منظر ہے۔ پہلی چھت سے، لوگوں نے چادر کھول کر اس بلی کو بچایا۔ میری آنکھوں میں آنسو آگئے آپ کے بھی آگئے ہوں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں اجر دے اس کا، ہماری دعا ہے شیخ صاحب نےدنیا میں، آخرت میں اجر تو ملے گا ہی، دنیا میں بھی 50,000 درہم یعنی اس اجر کے دیے۔ اللّٰہ نے صلح رحمی کا حکم جانوروں پر دیا۔ شیخ صاحب نے انہیں انعام بھی دے دیا۔ ماشااللّٰہ! بہت خوبصورت عمل، دل خوش ہوا۔ ایسی چیزیں دیکھ کر ہمیں شئیر کرنا چاہیےضرور۔ لیکن جہاز اور ائیر پورٹ سے گزرتے ہوے اور لوگ آپ کو نظر نہیں آئے۔ شیخ صاحب کچھ انسانوں کے بچے بھی ہیں وہاں ۔ اور بڑی تکلیف میں ہیں، بڑی پریشانی میں ہیں۔ بہت پریشانی میں ہیں۔ آپ ایک چھوٹا سا مصنوعی جزیرہ بنا دیں۔ تھوڑے سے دبئی سے پیسے، تھوڑے سے کویت سے، تھوڑے سے قطر سے، توڑے سے بحرین سے، تھوڑے تھوڑے پیسے جتنے آپ بانٹ دیتے ہیں، بڑا دل ہے آپ نے دیکھیں پانچ ہزار درہم ایسے ہی دے دیے۔ یہ پیسے لے کر جزیرہ بنا کر مہاجرین کو وہاں رکھ لیں۔ ان کے بچے سکول جائیں گے، تعلیم ملے گی، ایجوکیشن ملےگی، امن ہوگا، پروسپیریٹی ہوگی دنیا میں، یہ آپ کو دعائیں دیں گے۔ ادھر دنیا میں بھی آپ کو فائدہ ہوگا اور آخرت میں، اس کا اجر ملے گا۔ تو بلی کی ویڈیو دیکھ کر میرا دل، ان ک بڑی دعائیں میں نے دی ہیں۔ تو یہ کریں
گے تو اور زیادہ دعائیں ملے گی۔ آپ بات میری ساری سمجھ چکے ہونگے۔
!اللّٰہ حافظ


0 Comments
Thanks for reading my blog.